اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاک سوزوکی نے سوئفٹ گاڑی کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔نئی سوزوکی سوئف کو لاہور میں 24 فروری کو ایک ایونٹ میں پیش کیا گیا۔یہ گاڑی جی ایل (مینوئل)، جی ایل (سی وی ٹی) اور جی ایل ایکس (سی وی ٹی) ورڑنز میں دستیاب ہوگی۔خیال رہے کہ سوزوکی نے ستمبر 2021 میں سوئفٹ کی پروڈکشن روک دی تھی اور اب جاکر نئی جنریشن سوئفٹ کو متعارف کرایا گیا ہے۔

تینوں ورڑنز میں 1.2 ایل انجن 5 اسپیڈ مینوئل یا سی وی ٹی ٹرانسمیشن آپشنز کے ساتھ دیا گیا ہے۔اس نئی سوئف کو عالمی سطح پر فروری 2021 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور ایک سال بعد پاکستان آمد ہوئی ہے۔اس نئی گاڑی میں گزشتہ ماڈل کے مقابلے ڈیزائن میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فرنٹ گرل میں ایک بولڈ اسٹریپ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ کسی حد تک اسپورٹ لک کی حامل ہوگئی ہے۔اس سے ہٹ کر گاڑی کا ڈیزائن سابقہ ماڈل جیسا ہی ہے۔کمپنی کے مطابق گاڑی کے ایندھن کی اوسط پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر مینوئل ٹرانسمیشن ورڑن 23.20 کلو میٹر جبکہ آٹو میٹک ورڑن پر 23.76 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا۔اس سے قبل سوئفٹ میں یہ اوسط 21.21 کلومیٹر فی لیٹر تھی اور اس کو بہتر بنانے کے لیے نئے ماڈل میں آٹو اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔گاڑی کے اندر نیا کنسول، ایک ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت کرتا ہے، جبکہ نئے کنٹرولز بھی موجود ہیں۔دیگر فیچرز میں پش اسٹارٹ اسٹاپ بٹنز، کی لیس انٹری، آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول، اسٹیئرنگ ماؤنڈ کنٹرول بٹن، کروز کنٹرول، اپ ڈیٹڈ انسٹرومنٹ کلسٹر اور آٹو فولڈ ان ایبل او آر وی ایم ایس قابل ذکر ہیں۔اس کا جی ایل مینوئل ورڑن 24 لاکھ 99 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ جی ایل سی وی ٹی کے لیے 26 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی سب سے مہنگا ورڑن ہے جس کی قیمت 28 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…