بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پیاز کی قیمت 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 25  فروری‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی ) پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔اجلاس میں مشیر خزانہ ڈویڑن نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا، 33 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں اور 18 اشیاء کی

قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ کہ بجلی 0.91 فیصد، انڈے 0.08، سرخ مرچ 0.03 اور دیگر اشیاء 0.06 فیصد سستی ہوئیں، پیٹرول 0.65، چکن 0.19، پارچہ جات 0.18 اور دیگر اشیاء 0.28 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ آلو، پیاز، گڑ، چینی، آٹا، ایل پی جی، دال مونگ اور ماش بھی سستی ہوئیں مشیر خزانہ ڈویڑن نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، گندم اور آٹے کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ نے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کیلئے چینی اور گندم کے ذخائر کو تقویت دینے کی ہدایت کی، خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کا کہا۔اجلاس کو دالوں، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر بارے بھی بریفنگ جبکہ کمیٹی نے ڈیزل کے کم ذخائر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…