اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہیں کوئی رکاوٹ نہیں ،نمبر گیم پوری ہے، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہیں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ،اب وقت تیزی سے قریب آ رہا ہے ،عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے نمبر گیم پوری ہے ،سلیکٹڈ ٹولہ الزام لگائے ، گالی دے ،تضحیک کرے تو اس کیلئے پانچ سال حکومت ہے اور اگر اپوزیشن تمہاری چوری ، لوٹ مار او رنا اہلی پر بات کرے

تو اس کے لئے پانچ سال سزا ہے ، پیکا کا قانون سب سے پہلے عمران خان پر لاگو ہونا چاہیے ، عمران خان نے الزام اور تضحیک کرکے اپنی سیاست چمکائی اب اسلام اور قرآنی آیات کو کوڈ کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے ۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شر یف کی رہائشگاہ پر ملاقات کا مقصد عوام کو نا لائق نا اہل اور چور ٹولے جس نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اس سے چھٹکار احاصل کرنا ہے ، جب سے اپوزیشن متحرک ہوئی ہے ہر اطراف سے ملک پر مسلط وزیر اعظم ہو یا کرائے کے ترجمان ہوں ان کی چیخیں نکل رہی ہیں ۔ جب سے عدم اعتماد پر اپوزیشن کی مشاورت شروع ہوئی ہے صبح دوپہر شام وزیراعظم اورکرائے کے ترجمانوں کا صرف رونا اور چیخیں سنائی دے رہی ہیں ،پھر کہتے ہیں ہم خوفزدہ نہیں ہیں ہم گھبرائے ہوئے نہیں اگر آپ خوفزدہ او رگھبرائے ہوئے نہیں ہیں تو 22کروڑ عوام کا سوچیں ، ان کے لئے بجلی گیس چینی ادویات سستا کرنے کا سوچیںلیکن صبح شام نواز شریف ،شہباز پی ڈی ایم اور اپوزیشن کے علاوہ کوئی گردان نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہ فروری کو پاکستان کی عوام او رمیڈیا کو غلام بنانے کیلئے قانون میں ترامیم کی گئی ہیں،اس میں جرم کی تعریف کئے بغیر پانچ سال قید فوجداری اوربلا ضمانت مقدمہ ہوگا ۔جو نا اہلوں پر تنقید کرے گا جو ان کی چور ی پر تنقید کرے گا بغیر ٹرائل اسے ایف آئی اے یا پولیس گرفتار کر لے گی ، عدلیہ کو تابع بنانے کی کوشش کی گئی کہ اب عدلیہ وزارت قانون کو رپورٹ بھیجے گی،مسلم لیگ (ن) آئین و قانون کے متصادم ہے قانون کو اسلام آباد میں چیلنج کرنے جارہی ہے اور شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ اور میری ذمہ داری لگائی ہے کہ ہم اس کے پٹیشنر ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان وزیر اطلاعات کی گفتگو سن رہی تھی ،پہلے آپ نے کنٹینرز پر کھڑے ہو کر ریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے گندی سیاست کی ،آپ نے سیاسی مخالفین کوسزائے موت کی چکیوں میں ڈالا ،اب کالے قانون کے تحت آپ لوگوں کی زبان بندی کی کوشش کر رہے ہیں ،آپ ذہنی غلام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ،میڈیا کی زبان بندی کر رہے ہیں

،تم گالی دو بہتان لگائو تضحیک کرو تو پانچ سال حکومت ہے اور ہم تم پر تنقید کریں تمہاری نالائقی چوری اور کرپشن پر بات کریں ،22کروڑ عوام جومہنگائی کی سزا بھگت رہے ہیں، آپ جو دائیں او بائیں مافیاز بٹھا کر ملک کو لوٹ رہے ہوہم تنقید کریں تو ہمارے لئے پانچ سال سزا ہے ۔ ان کے ترجمان کہتے ہیں ہتک تضحیک او ربہتان کی اسلام میں بڑی واضح سزا ہے ،تم ریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے سیاسی مخالفین کوسزائے موت کی چکیوں میںڈالو اس کی اسلام آباد میںسزا لکھی ہوئی ہے اور اسلام اس کے بارے میں بڑا واضح بتاتا ہے

، صحافیوں پر تشدد کرو ، دن دیہاڑوں گولی مار،سیاسی مخالفین کی بیٹیوں کو ان کے والدین کے سامنے ہتھکڑیاں لگائو اس کی بھی اسلام بڑی واضح سزا بتاتا ہے ، تم کس منہ سے ہتک او رتضحیک کی بات کرتے ہو ،آپ کو اس کا مطلب پتہ ہے ، آپ نے تو ساری سیاست ہی اس پر چمکائی ہے ، اسلام کا سہار الے کر اورقرآنی آیتوں کو کوڈ کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے ، آپ جب بات کرو گالی دو ،بہتان لگاتے ہو، ہتک کرتے ہوتضحیک کرتے ہو لوگوں کی بیٹیوں کی تضحیک کرتے ہوئے ، پیکا قانون تو سب سے پہلے عمران خان پر لاگو ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے یہاں ایک ٹائو ٹ فرنٹ مین شہزاد اکبر بٹھایا ہوا تھا جو ہتک کرتا تھاالزام اور بہتان لگاتا تھا لیکن آج وہ غائب ہے آج وہ شکل دکھانے کے قابل نہیں ، اس کے ذریعے این سی اے کے ذریعے پلندہ دیا ، جعلی سٹوری پلان کرائی ،این سی اے کو کہتے ہوشریف خادان کے مڈل ایسٹ میںپیسے ہیں پھر خظ لکھے گئے کہ سوئس بینک میں اکائونٹس کو چیک کرو ،لندن میں تحقیقات ہوئیں ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں تحقیقات ہوئیں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکلی ۔

ہم اس کالے قانون کو پارلیمان کے اندر بھی چیلنج کریں گے ،عدالت میں بھی چیلنج کرنے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے حکومتی ممبران کو پیسوں کی پیشکش کی گئی ، جس پارٹی کی پوری کی پوری بنیاد ہی فارن فنڈنگ کے اوپر رکھی گئی ہو اورآج تک جواب نہیں دیا گیا ،چھبیس اکائونٹس میں سے چار سامنے لائے گئے ہوں ،جو شخص الیکشن میں پیسہ استعمال کرتا ہو ،

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ میں پیسہ استعمال کرتا ہو اسے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ،آپ کی نااہلی او رنالائقی کی وجہ سے آپ کی ٹکٹ پر کوئی الیکشن نہیں لڑنا چاہتا ، آپ کی چوری بازاری کی وجہ سے آپ کے اتحادی اور ممبران حلقوں میں نہیں جا سکتے، ہمیںپیسوں کی پیشکش کرنے کی کیوںضرورت ہو گی ،آپ نے یہ حال کر دیا ہے کہ وہ آپ کے نام پر سیاست نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد کرائے کے ترجمانوں کے بیانات دیکھیے گا ، میڈیا ان کے آج کے بیانات آرکائیو کر لے ، جب اقتدار کی کرسی ہٹتی ہے کرائے کے لوگ اور جو مانگے تانگے کا مینڈیٹ ہوتا ہے کسی کام نہیں آتا ، وزیر اعظم اور کرائے کے ترجمانوں کو چاہیے کہ ان کے پاس چند روز رہ گئے ہیںاللہ سے معافی مانگیں ،قرآنی آیات کا سہارا لینے کے گناہ میں نہ پڑیں ،

اپنی سیاست کے ساتھ ریاست مدینہ کی پاک مثال سے باز آئیں ،کالے قوانین بنانے کے لئے قرآنی آیات کا سہارا لینا بند کریں ، اس طرح کی حرکتوں کی نہ دنیا میں نہ آخرت میں معافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئینی طریقے سے سیاسی اور پارلیمانی طریقے سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سامنے کے دروازے سے باہر نکلتی ہے، میڈیا کے سامنے آتی ہے اور جاتی ہے ،

کچھ سیاسی فیصلے ہوتے ہیں جنہیں فوری سامنے نہیں لایا جا سکتا،اس سلیکٹڈ مسلط ٹولے کا وقت قریب ہے ۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو،آصف زرداری اورشہباز ملاقات کے درمیان جو ملاقات ہوئی ہے تھیاس میں فیصلہ ہو گیا تھا کہ عوام عمران خان کی نالائقی چوری اور کرپشن کی متحمل نہیں ہو سکتی تحریک عدم اعتماد کس کے خلاف آرہی ہے ،وقت کے تعین بارے اپوزیشن مشاورت سے فیصلہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہیں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ،اب وقت تیزی سے قریب آ رہا ہے ،عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے نمبر گیم پوری ہے ۔آئندہ وزیراعظم کا فیصلہ مشاور ت سے ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…