اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کردی۔قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ،خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے 21 ستمبر 2021 کو اسحاق ڈار کی
نشست کے خلاف حکم امتناع خارج کیا، الیکشن آرڈیننس2021 کی شق 72 اے کے تحت 40 روز میں حلف اٹھانا لازم ہے۔سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دے کر اس نشست کے لیے الیکشن کا شیڈول جاری کرے۔