دادو(این این آئی)نئوں گوٹھ میں جن نکلوانے کے لیے درگاہ سعدی موسانی آنے والی خاتون زائر پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ہلاک ہونے والی خاتون زائر کلثوم کمبھر کے والد معشوق علی نے بتایاکہ داماد نے بیٹی کے جسم کو جلایا، جس کے باعث بیٹی بیمار ہوئی۔ بیٹی کو اسپتال میں داخل کیا تھا، داماد نے کہا اس کو جنات کا اثر ہے، درگاہ لے چلو۔
گزشتہ روز بیٹی کو درگاہ لے کر آئے آج بیٹی فوت ہوگئی۔ہلاک خاتون کا تعلق ضلع قمبر شھدادکوٹ سے ہے۔ پولیس نے ہلاک خاتون کی لاش بغیر پوسٹ مارٹم کے لاش شوہر کے حوالے کردی۔ ایس ایچ او کے مطابق لڑکی کے والد نے داماد پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بیٹی پر تشدد کیا کیا ہے، دونوں کے بیان لیے ہیں، تفتیش جاری ہے۔