کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کارپوریٹ کرائم سرکل نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسکینڈل میں ملوث عمران اور ریاض نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لیے کمپنی بنا رکھی تھی، ملزمان شہریوں سے رقم لے کر دوسرے کاروبار کیا کرتے تھے۔ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ملزمان شہریوں کو سرمایہ کاری کے نام پر دھوکا بھی دیتے تھے، ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔