واشنگٹن (این این آئی)امریکی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی میکسار ٹیکنالوجیز نے روس کی یوکرین کے سرحد پر فوجی دستے اور آلات کی تعیناتی کی کئی سیٹلائٹ تصاویر شائع کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس اور بیلاروس حالیہ دنوں میں یوکرین کے سرحد کے قریب پر بڑے پیمانے پر مشقیں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرائن امن معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا، اس موقع پر روسی صدر پوتن نے کہا کہ منسک معاہدے پر اب ہم قائم نہیں ہیں، ہم نے یوکرائن کے علاقوں ڈونیٹسک اور لوگانسک کو تسلیم کرلیا ہے۔