اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

دریائے نیل کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں دریائے نیل کے پانی کی رنگت میں اچانک تبدیلی دیکھی گئی۔ اس بات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مصریوں نے دریائے نیل کے پانی میں گدلا پن ظاہر ہوتے دیکھا جس سے ان کے دلوں میں پانی کے آلودہ ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔

دریائے نیل کو ملک میں پینے کے پانی کا مرکزی ذریعہ شمار کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر میں آبی وسائل کے وزیر محمد عبدالعاطی کے مطابق گدلے پن کا تعلق سیلابی پانی کی نکاسی کے نیٹ ورک سے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانی کا گدلا پن دو یا اس سے زیادہ دنوں میں ختم ہو جائے گا۔ مصری وزیر کے مطابق اس گدلے پن کا پینے کے پانی کے معیار اور زرعی اراضی پر کوئی منفی اثر نہیں ہو گا۔مصر کے کئی صوبوں میں ہفتے اور اتوار کے روز موسلادھار بارشیں ہوئیں اور سیلابی ریلوں کی صورت حال دیکھی گئی۔ اس کے نتیجے میں کئی مرکزی شاہراہیں اور بندر گاہیں بند ہو گئیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…