اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی کان کن پر قسمت مہربان کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی ہیرا مل گیا

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری سشیل شکلا کو دو دہائیوں کی محنت کا صلہ مل گیا۔ انہیں مدھیہ پردیش کی کان سے ایک بڑا ہیرا ملا ہے جس کی مالیت ایک کروڑ بھارتی روپے سے بھی زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارئے کے مطابق چھوٹے پیمانے پر اینٹوں کے بھٹے کا کاروبار کرنے والے سشیل شکلا کو 26 اعشاریہ 11 قیراط کا ہیرا ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پنا سے ملا ہے۔ قیمتی پتھروں سے متعلق محکمے کے افسر روی پٹیل نے بتایا کہ نیلامی میں اس قیمتی پتھر کی بولی ایک کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے لگنے کا قوی امکان ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قیمتی پتھر دو دنوں میں نیلامی کے لیے پیش کر دیا جائے گا اور سرکاری رائلٹی اور ٹیکسز کی کٹوتی کے بعد اس سے حاصل ہونے والی رقم کان کن کو دی جائے گی۔واضح رہے سشیل شکلا لیز پر لی گئی ایک جگہ پر اینٹوں کے بھٹے کا کاروبار کرتے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران کان کن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان بھی گزشتہ 20 برسوں سے ہیروں کی کان کنی کا کام کر رہے تھے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ان کو ایک بڑا ہیرا ملا ہے۔علاوہ ازیں، سشیل شکلا نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ہیرے کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہوگی۔ وہ ہیرے سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…