اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے باغی نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا راز کھول دیا

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے باغی ایم پی اے نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا راز کھول دیا ہے، اشرف علی انصاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ ان کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے باغی ایم پی اےچوہدری اشرف علی انصاری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ

ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں اپوزیشن رہنما سے عدم اعتماد کا پوچھیں تو ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کی رپورٹ کے مطابق اشرف علی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ن لیگ کے 15 سے زائد ممبر پنجاب اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں، تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں بڑا سرپرائز ملے گا۔باغی ایم پی نے مزید کہا شہباز شریف نے 35 سال تک ہمیں زرداری کے لٹیرے ہونے کا درس دیا، اب شہباز اور زرداری کے ملنے سے لیگی کارکنوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔اشرف علی انصاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عثمان بزدار سابق وزرائے اعلیٰ کی نسبت زیادہ کامیاب وزیر اعلیٰ ہیں، انھوں نے پنجاب کی ترقی کے لیے بہت کام کیا۔واضح رہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، ن لیگ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد انتخابات کے حق میں ہے جب کہ پیپلز پارٹی پارلیمانی مدت مکمل کرنے کی خواہاں ہے، نیز ن لیگ کے چند رہنماؤں کو پیپلز پارٹی پر شکوک و شبہات بھی ہیں، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اختتام پر عدم اعتماد کے اعلان کو بھی تسلیم نہ کیا گیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…