جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کی سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخصیت بن گئے

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

لزبن(این این آئی)پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کی سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخصیت بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے واحد شخص بن گئے ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر سے ملنے والی اس بے لوث محبت پر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا اتنی محبت دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ’ یلو دوستو! 400 ملین’’زبردست‘‘کیا نمبرہے!انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ اْن کیلئے لاجواب ہے۔ انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آپ کے بغیر یہ ناممکن ہوتا، اس لییوہ دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں آخر میں کرسٹیانورنالڈو نے کہا کہ’وہ اسی طرح اپنی زندگی کے بارے میں تمام چیزیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں۔خیال رہے کہ مشہور فٹ بالر اور انکی منگیتر جارجینا روڈریگز کے ہاں جلد ہی جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔اس کے علاوہ اس جوڑی کے پہلے بھی چار بچے کرسٹیانو جونیئر، میٹیو، الانا اور ایوا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…