اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شوہر کے قتل کی ملزمہ کا پولیس پر بدسلوکی،برہنہ کرکے ویڈیوبنانے کا الزام، تفتیشی افسر ملزمہ کے پاؤں پر پاؤں رکھ کر کیا کرتا تھا، شرمناک انکشاف

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انسٹاگرام کی دوستی پر آشنا سے مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والی گرفتار ملزمہ عرین جنت نے کراچی کے تھانے میں برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ملزمہ کو منگل کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھیج دیا گیا، جیل روانگی سے قبل ملزمہ نے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں مقدمہ کے مدعی اور خاتون ایس ایچ او پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ملزمہ عرین جنت کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ رضوان تفتیشی افسر کے پاس تھانے آتا تھا، میرے پاوں پر پاوں رکھ کر سگریٹ پیتا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مدعی رضوان شیخ پاوں پر پاوں رکھ کر اقرار جرم کا کہتا تھا، رضوان کہتا رہا کہ ایک دفعہ بول دو میں تمہیں معاف کر دوں گا۔ملزمہ عرین جنت نے لیاقت آباد میں واقع وومن ویسٹ زون تھانہ میں بھی بدسلوکی کا الزام لگایا ہے، وومن پولیس اسٹیشن میں مدعی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ملزمہ عرین جنت نے کہا کہ دو پولیس والیاں دوپٹہ اتار کر اسے آنکھوں پر باندھ کر مجھے رضوان کے پاس لے گئیں، تھانے میں کپڑے اتار کر تشدد کیا گیا، برہنہ ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔ملزمہ عرین جنت کے مطابق رضوان کہتا تھا کہ میں اپنی بیوی کو بھی لے کر آتا ہوں وہ بھی اسے مارے گی، وہ کہتا رہا کہ اس کی لے جا کر چھترول کرو، اندر لے جاکر انہوں نے پھر مارا۔پولیس کے مطابق ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے حکم پر ملزمہ عرین جنت کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملزمہ عرین جنت پر انسٹاگرام کے دوست سلمان سے زہر منگوا کر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ملزمہ کے ویڈیو بیان پر کراچی پولیس چیف نے سخت نوٹس لیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے جس کی تحقیقات کے لئے انہوں نے ایس ایس پی سہائی عزیز کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے، ایس ایس پی سہائی عزیز تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گی۔ایس ایس پی سوہائے عزیز کے مطابق انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے، جلد کام شروع کریں گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…