اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کنگنا جیسے لوگوں کی باتوں پر خاموش رہنا سب سے بہتر جواب ہے، عالیہ بھٹ

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہور کنگنا رناوٹ کے اپنے اور اپنی آنے والی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی پر تنقید کرنے پر کہا کہ ایسے لوگوں کے ایکشن پر خاموشی اختیار کرنا سب سے بہتر ہے۔

یاد رہے کہ کنگنا نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر کہا تھا کہ اس جمعہ کو دو سو کروڑ روپے باکس آفس پر جل کر راکھ ہوجائیں گی۔کنگنا کے مطابق اس فلم کا سب بڑا نقص اس کی غلط کاسٹنگ ہے، یہ نہیں سدھریں گے، کوئی حیرت کی بات نہیں کہ یہ سائوتھ کا اسکرین ہو یا ہالی ووڈ، جب تک مووی مافیا طاقت میں ہیں بالی ووڈ کی قسمت میں یہی کچھ ہوگا۔ عالیہ نے کولکتہ میں اپنے ایک حالیہ پروموشنل ایونٹ کے موقع پر کہا تھا کہ ایسے لوگوں کے ایکشن پر کوئی ردعمل یا ایکشن نہ دینا ہی سب سے بہتر اقدام ہے اور یہی میں اس حوالے سے اپنے جواب میں کہوں گی۔انھوں نے اپنے اس پروموشنل ایونٹ کے موقع پر اپنی مذکورہ بالا فلم کے ایک گانے، میری جان کی لانچنگ میں بھی شرکت کی، سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم ،میں اجے دیو گن، وجے راز، سیما پھوا اور شنتانو مہیشوری بھی کام کررہے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…