اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی افریقی ملک الجزائر میں حکام نے تین افریقی مردوں کو گرفتار کرلیا جو کہ مبینہ طور پر خواتین کا بہروپ بھر کر دولت مند خلیجی ریاست دبئی جانے کی کوشش کررہے تھے۔اس واقعے نے ہالی ووڈ کی 2004 کی کلٹ کامیڈی فلم وائٹ چکس کی یاد تازہ کردی۔
جنگ ویب سائٹ کے مطابق تین سیاہ فام افریقی مردوں نے بہت زیادہ میک اپ کرکے اور اپنا نصف چہرہ نقاب میں چھپا کر خود کو خواتین ظاہر کیا، تاکہ وہ دبئی پہنچ سکیں۔تاہم الجزائری حکام کو شک ہوا کہ خواتین ظاہر کرنے والے تینوں افراد دراصل خواتین نہیں بلکہ مرد ہیں۔ جس پر انھوں نے جب تفتیش کی تو اصل صورتحال سامنے آئی، جس کے بعد انھوں نے انھیں حراست میں لے لیا۔