بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

فیس بک پر لڑکی بن کر مردوں کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار ملزم تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کیلئے کتنی رقم مانگتا تھا ؟اہم انکشاف

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

سکھر(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ سندھ نے مردوں کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے آپریشن سائبر اسٹروم کے تسلسل میں مردوں کو ہراساں اور

بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف ا?ئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کے مطابق سکھر کی ٹیم نے کارروائی کی جس کے دوران لال گل ولد محمد بخش مہر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم متعدد متاثرین کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کے ساتھ شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہا تھا۔ ملزم لڑکی کی جعلی آئی ڈی کے ذریعے فیس بک پر مردوں سے دوستی کرتا تھا اور انہیں ویڈیو کال پر ا?مادہ کر کے ریکارڈنگ کرتا پھر تعلقات بنانے کی پیش کش کرتا اور ویڈیو و تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے پیسے مانگتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے گھوٹکی کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد افراد کی ویڈیو اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے لیے 20 سے تیس ہزار روپے مانگتا اور رقم نہ دینے کی صورت میں تصاویر و ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کردیتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…