پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث دہشت گرد جان ولی اور بھتہ خور حماد اشرف کو گرفتار کرلیا۔میڈیا کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات پر ایک چھاپے

کے دوران اہم دہشت گرد جان ولی عرف شینا کو گرفتار کرلیا جو آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث تھا۔حکام کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن کی بنیاد پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی جس نے طور خم اڈہ کے قریب کارخانوں مارکیٹ میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق پجگی روڈ کے ایک شہری محمود خان نے درخواست دی تھی کہ طالبان نے اس سے 60 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے اور تحریری خط لکھ کر گھر میں پھینکا ہے۔اس درخواست پر سی ٹی ڈی نے بھتہ خوروں کو پکڑنے کے لیے تفتیشی ٹیم مقرر کی اور جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے بھتہ طلب کرنے والے ملزم حماد اشرف ولد محمد اشرف کو چارسدہ روڈ نزد بجگی روڈ پشاور سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔یاد رہے کہ سال 2014ء میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے تقریبا ً 151 طلباء اور اسٹاف ممبران کو شہید اور 147 کو زخمی کردیا تھا، حملے میں 7 خود کش بمباروں نے جائے وقوع پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…