جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی حمایت کر دی

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب، جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کا استقبال کرے گی جبکہ بلوچستان، آزادکشمیر اور

گلگت بلتستان میں بھی لانگ مارچ کااستقبال کیاجائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ سے گزرے گا اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے کارکنان ہرشہرمیں لانگ مارچ کا استقبال کریں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں کسی بھی جگہ اسٹیج نہیں لگے گا، قائدین مرکزی کنٹینرسے ہی خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں پیپلزپارٹی کے جلسے میں مرکزی قیادت کی شرکت کیلئے پی ڈی ایم کی مشاوت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں اسلام آباد پہنچنے پر جلسہ ہوگا، دھرنا نہیں دیا جائے گا اور لانگ مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگا جبکہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان اسی جلسے میں متوقع ہے۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا ا?غاز مزار قائد کراچی سے کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…