پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چوری کے کریڈٹ کارڈز سے تحریک انصاف کی ممبر شپ کا انکشاف

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چوری کے کریڈٹ کارڈز سے تحریک انصاف کی ممبر شپ کا انکشاف،پی ٹی آئی کا سخت ایکشن، کارکنوں کی رکنیت منسوخ، چوری کی رقم واپس نہ کی،اٹلی میں پی ٹی آئی کے 70 فیصد اراکین نے چوری شدہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے پارٹی کی رکنیت فیس ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اوورسیز چیپٹر نے جعلی مالیاتی لین دین کی تصدیق کے بعد ان کارکنوں کی رکنیت روک دی لیکن رقم اپنے پاس رکھی اور اسے واپس کرنے سے انکار کردیا، دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اٹلی میں 4,389 رجسٹرڈ ممبران تھے جنہوں نے 22-2021 کے لیے سالانہ پارٹی ممبر شپ فیس کے طور پر 36 یورو ادا کیے، سالانہ رکنیت نے 158,004 یورو پارٹی فنڈز میں جمع کرائے، تاہم رکنیت سازی مہم کے دوران، پارٹی قیادت کو فراڈ لین دین کی شکایات موصول ہوئیں، ان شکایات اور بعض دیگر معاملات کی وجہ سے اٹلی میں انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔چوری شدہ کریڈٹ کارڈز کے الزامات پر جانچ پڑتال کی گئی،جس میں تقریباً سات ماہ لگے، پارٹی کے اوورسیز چیپٹر نے 3,080 (کل کا 70 فیصد) اراکین کو بلاک کیا اور اٹلی میں بہت سے ورکرز کی ممبر شپ بلاک کر دی گئی ہیں اور صرف 1,309 ممبران علاقائی انتخابات کے لیے کوالیفائی کر پائے ہیں، البتہ چوری کے کریڈٹ کارڈز کی رقم“نامعلوم مقام”منتقل کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…