پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین نے روس سے تنازع پر پاکستان سے مدد مانگ لی

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)یوکرین نے روس سے تنازع پر پاکستان سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، یوکرینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر ہماری مدد کرے تاکہ ہم روس کی جارحیت کے خلاف

کامیاب ہوسکیں۔پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چوچک نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین روسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، روس یوکرین پر حملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے، گزشتہ 6 ماہ میں یوکرین سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد روسی فوجی تعینات ہو چکے ہیں، روسی حملے سے پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جائے گی، پاکستان جوہری طاقت ہے وہ تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔یوکرینی سفیر نے کہا کہ روس عالمی قوانین اور وعدوں کی پاس داری کرے، کسی بھی جارحیت سے باز رہے، طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت سے مسائل حل کرے، یوکرین کو 20 فروری 2014ء سے 8 سال سے بیرونی فوجی جارحیت کا سامنا ہے۔مارکیان چوچک نے کہا کہ امن، سلامتی اور ملک و قوم کا دفاع یوکرین کی اولین ترجیح ہے اور اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…