اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

میرے والد جنرل اخترعبدالرحمن نے کامیاب افغان جہاد لڑا، جس کے نتیجے میں سوویت امپائر ٹوٹی اور یہ دنیا تبدیل ہوئی ، ہم چھوٹے سے کاروبار سے شروع کرکے یہاں تک پہنچے ہیں،ہارون اختر

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو  نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر)اختر عبدالرحمن کےصاحبزادےہارون اختر خان نے کہاہےکہ کہاجارہا ہے 1985ء میں سوئس اکائونٹس کھلا، میرے والدجنرل اختر عبدالرحمن اس وقت افغان جہاد لڑ رہے تھے ،وہ1988ء میں انتقال کر گئے ، اگر میرے والدکو ملوث کرنا ہے تو بتایا جائے کس وجہ

سے اور کن پیسوں کی وجہ سے ملوث کیا جارہا ہے.انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے والی معلومات درست نہیں ہیں، یہ قیاس پر قائم کی گئی ہیں جس اخبار نے لکھا ہے اس نے کہا کہ جنرل اختر عبدالرحمن پر40سال میں کسی قسم کا کوئی الزام نہیں لگا،انہوں نے ایک بڑی کامیاب جہاد لڑی جس کے نتیجے میں سوویت امپائر ٹوٹا اور یہ دنیا تبدیل ہوئی .انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹے سے کاروبار سے شروع کرکے یہاں تک پہنچے ہیں، ہمارے کاروبار کی کامیابی کی وجہ سے ہم پر انگلی اٹھائی جارہی ہے ،میں نے23سال کی عمر میں ایکچوریل سائنس کی اعلیٰ ڈگری فیلو شپ لیکر دنیا میں ریکارڈ قائم کیا تھااور آج تک یہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا، میرے بھائی ہمایوں بھی ایکچوریل سائنٹسٹ ہیں اور دوسرے بھائی چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں،ہم سب خود مختار ہیں ہم سے سوال پوچھتے ، ہمارے والد کے اوپر کیوں الزام لگایا؟ مطلب یہ ٹارگٹڈتھا،یہ بینک کی انفارمیشن نہیں ہے یہ لیک ڈاکیومنٹس ہیں ،بینک نے اپنے بیان میں اس لیکس کے پیچھے ’’کسی خاص

مقصد کے چھپے ہونے‘‘ کا اندیشہ ظاہر کیاہے.یہ معلومات متعصب و جانبدار نتیجے سے اخذکی گئی ہیں،ہم تین بھائی کاروباری لوگ ہیں ہم پاکستان آنے سے پہلے بھی کاروبار کرتے تھے اور پاکستان میں بھی ہم نے کاروبار کیا ہے،ہماری ملٹی نیشنل سے ڈیلنگ ہے ہمارے جوائنٹ وینچرز ہیں ہم ایکسپورٹرز ہیں ہمارے لیٹر آف کریڈٹس کھلتے ہیں ،آئے دن ہم بینکوں سے ڈیل کرتے ہیں تو کسی بینک میں کسی وجہ سے کسی جوائنٹ وینچر کی وجہ سے تحقیقات اگر ہوئی ہے اور لیک ڈاکیومنٹ میں انہوں نے اس تحقیقات کو لے کے میرے والد پر ڈال دیا ہے تو یہ کہاں کی صحافتی اقدارہیں۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…