پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

شوہر کی وراثت میں بیوی کے نصف حق سے متعلق شیخ الازھر کے فتوے پر نئی بحث چھڑ گئی

datetime 22  فروری‬‮  2022 |

قاہرہ(این این آئی)مصرکی پارلیمنٹ میں مذہبی امور اور اوقاف کمیٹی کے اراکین نے محنت اور کمائی کے بارے میں شیخ الازہر کے فتوی کے حوالے سے میڈیا میں سامنے آنے والی باتوں کا جواب دینے کے لیے ایک رپورٹ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری طرف عوامی اور ابلاغی حلقوں میں بھی

شیخ الازھر کا فتوی زیر بحث ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمیٹی کے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ متنازعہ معاملہ یہ ہے کہ فتوی اس بات پر جاری کیا گیا تھا کہ یہ عورت کو جائیداد کی وراثت کا نصف حصہ حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔یہ حصہ شوہر کے ساتھ اس کے تعلق کی وجہ سے اس کی میراث میں سے ملنے والے ترکے کے علاوہ ہے۔ جس وہ شوہر سے وراثت میں جائز حق رکھتی ہے مگر یہ فتوی شوہر کی کمائی میں بیوی کی حصے داری کی وجہ سے ہے جسے محنت اور کمائی کا نام دیا گیا ہے۔کمیٹی نے واضح کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل سے اس کا کوئی تعلق نہیں ، لیکن یہ اسلام کے خواتین کی عزت اور ان کے مکمل حقوق حاصل کرنے پر زور دینے کے دائرے میں آتا ہے۔مذہبی امور کی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی جمعہ نے وضاحت کی کہ شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کا مقصد شوہرکے ساتھ پیسہ کمانے میں محنت کرنے یا اپنے باپ کے پیسے سے شوہر کے کاروبار کو توسیع دینے سے ہے۔ اس کے برعکس نہیں۔جہاں تک اس پر اختلافات اٹھے تو وہ صرف غلط فہمی کا نتیجہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…