پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس، ای سی پی کی قانونی ٹیم کا اٹارنی جنرل سے ملاقات کا فیصلہ

datetime 22  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی قانونی ٹیم الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پراٹارنی جنرل سے ملاقات کریگی۔الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت طویل اجلاس ہوا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس میں آئینی اور قانونی پیچیدگیاں ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گی اور اٹارنی جنرل سے آئینی اور قانونی پیچیدگیوں پر رہنمائی لی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس پر اپنا لائحہ عمل طے کرے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر بھی دستخط کیے ہیں۔آرڈیننس کے مطابق تمام اسمبلیوں، سینیٹ اور مقامی حکومتوں کے ممبران الیکشن مہم کے دوران تقریر کر سکیں گے، کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر اور منتخب نمائندے حلقے کا دورہ کر سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…