پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران پاکستان سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ(جولائی تا جنوری)کے دوران پاکستان نے دنیا کے مختلف ملکوں کو 3 لاکھ 77 ہزار 677 میٹرک ٹن پھل اور 4 لاکھ 43 ہزار 512 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کیں۔اعداد و شمار کے مطابق

پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران پھلوں کی برآمد سے 32 کروڑ ڈالرز جب کہ سبزیوں سے 16 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمایا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے رواں برس گزشتہ سال کے مقابلے میں کم مقدار میں پھل برآمد کئے لیکن 11 فیصد زیادہ زرمبادلہ کمایا۔گزشتہ مالی ساک جولائی سے جنوری کے دوران پاکستان نے 5 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن سے زائد پھل برآمد کئے تھے جب کہ 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمایا تھا۔اسی طرح گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں پاکستان نے 3 لاکھ 73 ہزار 502 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کرکے 15 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری میں کھانے پینے کی اشیا کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 14.36 فیصد زائد رہا ہے۔رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 43 ہزار 764 میٹرک ٹن مختلف اقسام کے گوشت اور اس کی بنی اشیا برآمد کیں جس کی کل مالیت 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز سے زائد رہی ہے۔گزشتہ برس پاکستان نے اسی مدت کے دوران 55 ہزار 207 میٹرک ٹن گوشت برآمد کیا تھا جس سے 18 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز سے زائد رمبادلہ کمایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…