پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

میشا شفیع عدالتی کارروائی کا مذاق اڑا رہی ہیں، وہ اور ماہم جاوید عدالت سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، عدالت کے ریمارکس

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) مقامی عدالت نے علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مستقل حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کردی۔لاہورکی مقامی عدالت میں علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی گزشتہ سماعت کا

تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے میشا شفیع اور ماہم جاوید کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے فیصلے میں میشا شفیع کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع عدالتی کارروائی کا مذاق اڑا رہی ہیں، وہ اور ماہم جاوید عدالت سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، عدالت نے سمن قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے لیکن وہ پیش نہ ہوئیں۔.عدالت نے علی گل پیر اور لیناغنی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عفت عمرکی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے میشا شفیع اور ماہم جاوید کو 50،50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میشاشفیع کی عدم پیشی سے کیس ٹرائل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…