پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جہانگیر ترین گروپ سرگرم

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) ملکی سیاست میں اپوزیشن کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے بعد پنجاب اور قومی اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ بھی مزید متحرک ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے جہانگیر ترین سے رابطوں کی تصدیق کے بعد جہانگیر ترین گروپ نے

پی ٹی آئی کے مزید ناراض اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو اپنے گروپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں اسمبلیوں میں حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اسمبلی حکومت سے نالاں ہیں اور اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ اپنا ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد کر چکا ہے جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ جہانگیر ترین کے گروپ کے اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی صورت میں جہانگیر ترین گروپ اہم کردار ادا کرسکتا ہے جبکہ حکومت حلقوں سمیت جہانگیر ترین گروپ کے ذرائع نے ایسی سرگرمیوں کے حوالے سے لاعلمی کا بھی اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…