پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکوئوں نے گودام سے 10 ٹن چائے کی پتی لوٹ لی

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے علاقے ماڑی پور میں واقع گودام میں مسلح افراد 217 بوریوں میں بھری 10 ٹن چائے کی پتی لے کر فرار ہوگئے۔گزشتہ روز سائٹ صنعتی میں ماڑی پور میں واقع گودام میں 8 سے 10 مسلح افراد نے پانی پینے کے بہانے گودام میں داخل ہوکر

چوکیدار سمیت دیگر ملازمین کو یرغمال بنالیا جس کے بعد217 بوریوں میں بھری 10 ٹن چائے کی پتی چوری کرکے فرار ہوگئے، گودام مالکان نے سائٹ بی تھانے میں جس کی فوری اطلاع دی اور مقدمہ نمبر 56/2022 درج کرایا۔پاکستان ٹی ایسوسی ایشن (پی ٹی اے)نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گودام سے 80 لاکھ روپے مالیت کے 217 بورے چائے کی پتی اسلحے کے زور پر لے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ٹی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی علاقہ میں لوٹ مار کا ہونا قابل تشویش ہے، ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے وزیر اعلی اور آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے ملوث گروہ کو بے نقاب کیا جائے اور مجرمان کو سخت سزائیں دی جائیں۔انھوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تاجروں اور کاروباری طبقہ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلیے سدباب کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…