لاہور(این این آئی) پاکستان سپر لیگ سیون کے آخری لیگ میچ میں لاہور قلندرز کے حارث رئوف نے کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کے دوران دوسرے اوور کی دوسری گیند پر کامران غلام نے بلے باز کا آسان کیچ ڈراپ کردیا اور شرمندہ
ہونے کے بجائے ہنستے رہے۔اسی اوور کی پانچویں گیند پر حارث رئوف نے بلے باز کو دوبارہ کیچ آئوٹ کرادیا ۔ سیلیبریشن کے دوران جب کامران غلام حارث رئوف کو مبارکباد دینے آئے تو انہوں نے کامران کو تھپڑ ماردیا۔حارث رئوف کے تھپڑ مارنے پر انہیں 6 ماہ سے 2 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Wreck-it-Rauf gets Haris! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/wwczV5GliZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022