پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

18 سال بعد رہائی کی خوشخبری سنتے ہی سزائے موت کا قیدی دنیا سے چل بسا

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موت کا ایک دن مقرر ہے۔ کس کی موت کیسے ہونی ہے اور کہاںہونی ہے یہ سب طے شدہ امر ہیں۔موت کے حوالے سے ایران میں ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا۔نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق جیل میں سزائے موت کا قیدی اپنی رہائی کی خبر برداشت نہ

کر پایا او ر خالق حقیقی سے جا ملا۔ تفصیلات کے مطابق18سال قبل ایک شخص کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔قیدی نے سزا کے خلاف رحم کی اپیل دائر کی۔لیکن مقتول کے لواحقین کے انکار پر عدالت اپیل مستردکرتی رہی۔لیکن 18سال بعد آخر کار لواحقین کو رحم آگیا اور انہوں نے58سالہ قیدی کو خون معاف کر دیاجس کے بعد عدالت نے بھی رحم کی اپیل منظور کرلی اوراسے رہائی کا حکم دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زندگی اور موت کی کشمکش کے دوران 18 سال سے ڈیتھ سیل میں اسیر قیدی کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا تو اسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا اور فرط جذبات سے زار و قطار رونے لگا۔اسی دوران قیدی کے سینے میں شدید تکلیف ہوئی اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق قیدی کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…