پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آپ نے گھبرانا نہیں ہے،آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا، وزیراعظم عمران خان

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی حکومت میں سب سے زیادہ جملہ ’گھبرانا نہیں‘ استعمال کیا، حکومت ملی تو بہت برے حالات تھے، مشکل وقت میں ٹیم کے گھبرانے کی فکرتھی، کابینہ کو کہتا تھا گھبرانا نہیں، آج میں اپوزیشن کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای تجارت پورٹل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی سب سے زیادہ جو جملہ استعمال کیا وہ ہے گھبرانا نہیں، اس کی وجہ ہے کہ جب ہمیں

حکومت ملی تو حالات بہت برے تھے، سب کو پتا ہے ملک بینک کرپٹ تھا، مجھے اندازہ تھا کہ جب ہم مشکل وقت سے گزریں گے تو مجھے اپنی ٹیم کی فکر تھی، جب ہم اپنے زمانے میں سب سے مشکل ٹیم ویسٹ انڈیز سے کھیلتے تو اپنی ٹیم کو کہنا پڑتا کہ گھبرانا نہیں، حکومت ملی تو اپنی کابینہ کو کہنا پڑا کہ گھبرانا نہیں۔آج میں اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری یوتھ کیلئے انقلاب ہے، آج جو بڑے بڑے آئی ٹی کھربوں پتی بن گئے وہ آئی ٹی کی وجہ سے ہے، آج بوڑھے لوگوں کو نوجوانوں کے نیچے کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ دنیا کا مستقبل تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہا ہے، یوتھ کو آئی ٹی شعبہ کسی طرح مس نہیں کرنا چاہیے۔ اگلے چند سالوں میں 50 ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، بلکہ دوسالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ 2 سے پونے چار ارب تک پہنچ جائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا حکومت آئی ٹی شعبے میں مزید مراعات لے کر آرہی ہے تاکہ نوجوان اس میں بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشخبری سناتا ہوں کہ ٹیکس صفر کردیا ہے، بل گیٹس کو پاکستان دورے کی دعوت دی، ایسے انسان بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرنے کا سوچتے ہیں، اس نے پاکستان میں پولیو کی مدد کی، اس کو کیا فائدہ تھا، اس نے بہت زیادہ پیسا پولیوخاتمے کیلئے خرچ کیا۔ پچھلے ایک سال میں پولیو کا ایک کیس بھی نہیں اسی لیے بل گیٹس کو دعوت دی۔ ہم چاہتے ہیں بل گیٹس کو پاکستان کی آئی ٹی میں شامل کریں، آنے والے دنوں میں اس حوالے سے خوشخبری دوں گا۔ وزیر اعظم نے ملک میں دہرے معیار تعلیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا معیار تعلیم کئی حصوں میں تقسیم ہے جس کی مثال دنیا کے ترقیافتہ ممالک میں نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہی ترقی کا ضامن ہے، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان، بھارت سے پیچھے رہ گیا ہے کیونکہ ہمارا تعلیم کا سسٹم نوجوانوں کو اوپر نہیں آنے دیتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…