لاہور (آن لائن)دین فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرشوکت ورک نے کہا ہے کہ پاک فوج پرتنقید کی 5سال سزا درست اقدام ہے۔افواج پاکستان کادشمن پاکستان کادوست نہیں ہوسکتا۔پاک سرزمین کی محافظ فوج شہداء کی وارث ہے لہٰذاء تنقید کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مادروطن کیلئے اپنی جوانیاں اورجانیں نچھاورکرنیوالے ہمارے ہیروز ہیں۔
کوئی ریاست اپنے دفاعی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرشوکت ورک نے مزید کہا کہ قومی اداروں پرتنقیدکرنیوالے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں۔پاک فوج مادروطن کے استحکام اوردفاع کی ضامن ہے،اس کیخلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ مادروطن کادفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے ہمارے فوجی شہداء 22 کروڑپاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار ہیں۔ افواج پاکستان کے کسی دشمن کاوجود پاکستان اورپاکستانیوں کیلئے قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت کیخلاف سیاسی بونوں کے ہتک آمیز بیانات ناقابل برداشت ہیں،نااہل سیاستدانوں کے ہوتے ہوئے جمہوریت کوکسی اورسے کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی تانگیں کھینچنے کے سواکچھ نہیں آتا۔پاکستان کے سنجیدہ طبقات کی طرف سے دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں پرپاک فوج کے کرداراورجوانوں کی قربانیوں کوسراہاجارہاہے لہٰذا ء تنقید کے تیر برسانے والے مٹھی بھر گمراہ عناصر کو زہرافشانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پاکستان ایک زندہ معجزہ اورحقیقت ہے،پاک فوج کے ہوتے ہوئے اس پرآنچ نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرگرم بھارتی وظیفہ خوروں اورغداروں کی مددکے باوجود بیس ہزار مودی بھی پاکستان کیخلاف جارحیت کی جسارت نہیں کرسکتے۔نریندرمودی صرف سیاسی مفادات اور اپنے ہم وطنوں کوبیوقوف بنانے کیلئے ڈینگیں مارتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محافظ بیداراورشوق شہادت سے سرشار ہیں، پاک فوج پاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔