پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی پی ایل نے صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ، موہر ون کنویں سے یومیہ 14.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے لطیف بلاک موہرون پر گیس دریافت کر لی ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف بلاک موہر ۔ون کنویں کی بارہ ہزار ایک سو گیارہ فٹ گہرائی تک کھودائی کی گئی ہے جس میں یومیہ چودہ اعشاریہ تین ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔اعلامیے میں کہا ہے کہ لطیف بلاک موہرون کی دریافت جوائنٹ وینچر کانتیجہ ہے، دریافت سے ملک کی توانائی کی ضرورت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔پی پی ایل کے مطابق منصوبےمیں پی پی ایل ، ای این آئی ،یوای پی ایل کے 33.3 فیصد کے شیئرز ہیں۔یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ‏ذخائر دریافت کیے تھے۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ جندران ایکس۔ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس ‏دریافت ہوئی ہے۔جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ او جی سی ایل نے 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ‏ایکس۔ون کی کھدائی شروع کی تھی۔ ‏

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…