اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

سی ایس ایس سکریننگ ٹیسٹ کا پرچہ امتحان کے فوری بعد آؤٹ

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لئے گئے سی ایس ایس امتحان کا پرچہ امتحان کے فوری بعد فیس بک پیج پر لگادیا گیا جس نے کمیشن کے کمزور انتظامی کنٹرول کو بے نقاب کر دیا ہے۔ایف پی ایس سی کا انکوائری کرانے کا فیصلہ،روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی

خبر کے مطابق وفاقی پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022کے امتحان سے پہلے اتوار کے روز سکریننگ ٹیسٹ لیا جس میں تقریباً 62000امیدواروں نے حصہ لیا،یہ امتحان بیک وقت ملک کے 20شہروں کے 297سنٹرز میں منعقد کیا گیا،یہ سکریننگ ٹیسٹ صبح نو بجے سے بارہ بجے تک لیا گیا، رولز کے تحت ہر امیدوار سے جوابی شیٹ امتحانی عملہ واپس لے لیتا ہے۔سیریل نمبر 41329والی شیٹ کے دس صفحات کو میز پر رکھ کر موبائل سے تصاویر بنا ئی گئیں اور امتحان ختم ہونے کے بعد ایک نجی سی ایس ایس اکیڈمی کے فیس بک پیج پر لگادیاگیا، کسی امیدوار کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی لہٰذا غالب امکان یہ ہے کہ یہ پکچرز کسی سنٹر کے سپر وائزر نے لی ہیں ،اس عمل نے بہر حال سسٹم کے فول پروف ہونے کے بارے میں سوالات کو جنم دیا ہے۔ذ رائع کے مطابق ایف پی ایس سی نے اس معاملہ کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…