ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پہلے7ماہ ایک ارب 27 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل درآمد

datetime 20  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مختلف ممالک سے ایک ارب 27 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان مختلف ممالک سے

ایک ارب 27 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے پہلے 7 ماہ کے دوران ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کا مواصلاتی ساز و سامان درآمد کیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ تھا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران ایک ارب 13 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔اس طرح رواں مالی سال کے 7 ماہ میں موبائل فون کی درآمد گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 11.86 فیصد زیادہ دیکھی گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 17 کروڑ 97 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے جب کہ دسمبر 2021 میں 23 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل فون منگوائے گئے تھے۔ اس طرح جنوری میں دسمبر کے مقابلے میں موبائل فون کی درآمد کا حجم 23 فیصد کم رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…