پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلسل کامیابیاں ، ملتان سلطانز نے راز بتا دیا

datetime 20  فروری‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) یچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کرکٹر خوشدل شاہ نے کہا ہے کہ کہ کپتان محمد رضوان گرائونڈ میں سب کو خوش رکھتے ہیں اور نرم لہجے میں سب کو سمجھاتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے بولنگ میں اعتماد دینے کا کریڈٹ محمد رضوان کو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری بولنگ اچھی جا رہی ہے،

محمد رضوان نے پی ایس ایل سے پہلے بنگلہ دیش میں کہا تھا کہ اوورز کے لئے تیار رہنا ہے، بولنگ کرتے رہا کرو اس سے فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں کیرئیر کے آغاز سے ہی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری بولنگ میں زیادہ سے زیادہ بہتری آئے، میری بولنگ جتنی بہتر ہوگی کیرئیر میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نیٹ پر زیادہ بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب بیٹنگ سے فری ہوجاتا ہوں تو دوسرے بیٹسمینوں کو الگ نیٹ پر بولنگ کرتا ہوں۔خوشدل شاہ نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی گزشتہ برس سے اچھی کارکردگی کی وجہ ٹیم کا یونٹ بن کر کھیلنا ہے، ٹیم آنرز اور مینجمنٹ نے ہمیشہ اعتماد دیا ہے، مینجمنٹ کھلاڑیوں کو پرسکون رکھتی ہے، ٹیم میں ہر کوئی پازیٹو رہتا ہے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور اور کراچی میں میچز کا فرق نظر نہیں آیا بس کمبی نیشن ہونا چاہیے ہر کوئی اچھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کراچی میں بھی ٹیموں نے اچھے رنز کئے ہیں، جبکہ موسم کا تھوڑا فرق ہے اوس بھی زیادہ نہیں پڑ رہی۔خوشدل شاہ نے کہا کہ ڈیوڈ بہت اچھا کھیل رہے ہیں، میرے نزدیک چار نمبر پر ان سے اچھا بیٹسمین کوئی اور نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…