لاہور(این این آئی) چوہنگ کے علاقے میں بیوی نے لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر شوہر کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول علی شان کا اپنی بیوی رضیہ بی بی کیساتھ لڑائی جھگڑا ہوا۔گزشتہ رات ملزمہ رضیہ بی بی چھری کے وار کرکے اپنے شوہر علی شان کو شدید زخمی کر دیا۔زخمی علی شان کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔چوہنگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ رضیہ بی بی کو چھری سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے لاش کو مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔