منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنیوالے شہزادہ ہیری پربرطانوی میڈیا کی شدید تنقید

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری برطانوی میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری برطانیہ کے ہوم آفس کی جانب سے اپنے بچوں کو برطانیہ میں سیکیورٹی کے لیے ادائیگی کی درخواست مسترد ہونے

کے بعد اس معاملے پر عدالتی نظرثانی کے خواہاں ہونے کی وجہ سے آج کل برطانوی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔انہیں برطانوی میڈیا اور برطانیہ میں بادشاہت کے حامی شاہی مبصرین کی جانب سے سیکیورٹی کا مطالبہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔شاہی مبصر انجیلا لیون کا اس معاملے پر لندن ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانیہ میں خامیاں ہیں لیکن وہ اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس بات سے انکار کرنا توہین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک غیر شاہی فرد کی ڈیمانڈ پر 24 گھنٹے کے لیے سیکیورٹی نہیں ہو سکتی جب کہ افغانستان میں لڑنے والے 100 سابق فوجی مرد اور خواتین بغیر کسی سیکیورٹی کے رہ رہے ہیں۔ انجیلا نے مزید کہا کہاگر ہیری ہوم آفس کے خلاف اپنا مقدمہ جیت جاتے ہیں، تو کیا ان کے دوست، خاندان اور خیراتی ادارے ان کا خیر مقدم کریں گے جن سے وہ یہاں آکر ملنا چاہتے ہیں۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…