لاہور (این این آئی) مشیر تجارت رزاق دائو د نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بھارت کے ساتھ تجارت کرنی چاہیے ،جب بھارت کے ساتھ تجارت کھلی تو میں وہاں گیا تھا،روس کے ساتھ ہمارا تجارت کا راستہ کھل رہا ہے،وہ ہمارے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ ہماراٹیکسٹائل بہت اچھا کام کر رہا ہے،پاکستان کی فوڈ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اور دوبئی میں اچھی جا رہی ہے،مہنگائی کا اثر انڈسٹری پر نہیں بلکہ عام آدمی پر بہت آ رہا ہے، روس کے ساتھ ہمارا تجارت کا راستہ کھل رہا ہے،وہ ہمارے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں ۔۔انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ہم یہ ایونٹ کروانے جا رہے ہیں،یہ ایونٹ صحت اور انجینئرنگ کے لئے ہے ہم ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے ۔ہماری جو مصنوعات جو باہر جاتی ہیں اس میں ورائٹی بہت کم ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہمارے پراڈکٹ آگے بڑھیں گے،ہماری ہیلتھ کیئر میں گروتھ ہو رہا ہے،ہمارا ٹیکسٹائل بہت اچھا کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ چمڑے کی صنعت بھی اچھا پرمارم کر رہی ہے۔پاکستان کی فوڈ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اور دوبئی میں اچھی جا رہی ہے۔400 بین الاقوامی مندوبین آ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا اثر انڈسٹری پر نہیں بلکہ عام آدمی پر بہت آ رہا ہے، ہم نے سترہ آٹیمز کو افغانستان میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ روس کے ساتھ ہمارا تجارت کا راستہ کھل رہا ہے،وہ ہمارے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں ۔