لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف میں پہنچ گئی۔