اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے انکشاف کیا ہے وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لیے ایچ ای سی سے 45 ارب روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لیے اس خطیر رقم کا مطالبہ کیا گیا حالانکہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا کل ترقیاتی بجٹ 30 ارب روپے سے کم ہے۔ڈاکٹر طارق بنوری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ خیبر پختونخوا کی وہ سب یونیورسٹیاں جو 2013 میں ٹھیک چل رہی تھیں وہ سب اب دیوالیہ ہو چکی ہیں۔