اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ کی ایم پی اے اور مریم نواز شریف کی سیکرٹری ثانیہ عاشق رشتہ اذدواج سے منسلک ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب کے ساتھ
ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما بھی موجود ہیں۔لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں ن لیگ کی نائب صد رمریم نواز صفدر ، رکن قومی اسمبلی طاہر اورنگزیب ، نوشین افتخار ، ملک احمد خان اور رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی ہے ۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی سیکرٹری کی شادی میں شرکت کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔ مریم نواز نے ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سرخ جوڑا زیب تن کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے دلہن اور دولہا کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ شادی میں مریم نواز سمیت مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ثانیہ عاشق اکثر پریس کانفرنس و دیگر تقریبات میں مریم نواز کے ہمراہ نظر آتی ہیں۔