پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

اطہر متین کے قتل کے واقعے کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی،شہری فکرمند، پولیس حسب معمول غائب

datetime 20  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سینئرصحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے کی نئی ویڈیوز منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں شہید اطہر متین کو بچانے کے لیے شہری فکر مند دکھائی دیا۔ ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دو کی آوزیں فوٹیج میں سنائی دے رہی ہیں، پولیس بڑی واردات کے باوجود

حسب معمول غائب ہے کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثہ کے بعد شہریوں کا ہجوم لگ گیا جس میں ایک شہری مستقل پولیس اور ایمبولینس کو بلانے کا کہہ رہا تھا۔ ویڈیو میں ڈاکو کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی آواز واضح سنی جاسکتی ہے۔ اطہر متین فائرنگ سے لہولہان تھے۔ یہ ابھی زندہ ہے کوئی ہسپتال لے کر چلو” کی آوازیں ویڈیو میں سنائی دے رہی ہیں۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت شہید اطہر متین کو ہسپتال لے جاتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام ہیں۔ پولیس کی نااہلی کہ سبب دن دیہاڑے نہ صرف لوٹ مار بلکہ لوٹ مار کے دوران قتل کی وارداتیں معمول بن رہی ہیں جس کے باعث اطہر متین جیسے کئی معصوم شہری جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ شہید اطہر متین کے گھر میں صف ماتم بچھ گیا مگر تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں سینٹرل پولیس ناکام نظر آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…