منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

مہنگائی سے پریشان حال عوام پر ایک اور بوجھ، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

datetime 20  فروری‬‮  2022 |

پشاور(آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد چینی، گھی اور دالوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں تاجروں نے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد بھی چھوڑ دیا ہے دالوں کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو کا اضافہ، گھی اور آئل میں تیس روپے فی کلو کا اضافہ

ہو گیا ہے جبکہ رمضان کی آمد کے باعث مزید اضافہ کے بھی امکانات ہیں دال چنا فی کلو 180روپے سے 20روپے اضافہ کے ساتھ 200روپے، دال ماش 20روپے اضافہ سے 280روپے سے 300روپے، چاول بیس روپے اضافہ کے ساتھ 200روپے، لوبیا 20روپے اضافہ سے 200روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ جبکہ ڈیلرز نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے، اشرف روڈ،رامپورہ، جی ٹی روڈ، فقیر آباد، سبزی منڈی، پیپل منڈی، ہشتنگری سمیت دیگرمقامات پر ڈیلرز نے ایک ہی دن میں کروڑوں روپے کامنافع کر لیا ہے سولہ کلو گھی 5ہزار 760روپے تک پہنچ گیا ہے پہلے درجے کے گھی ایک کلو 400روپے سے 430روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…