منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان انتہائی اہم ملاقات کا انکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل لاہور میں جہانگیر ترین نے بلاول بھٹو کے ساتھ

ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تاحال آمادگی ظاہر نہیں کی، جہانگیر ترین نے فیصلے کے لیے آئندہ ہفتے تک کا وقت مانگا ہے۔ واضح رہے کہ ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو سے قبل ا جہانگیر ترین کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے خفیہ مقام پر ملاقات ہوئی ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی، جس میں شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔ذرائع ن لیگ کا کہنا تھا کہ خفیہ ملاقات میں شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بھی مستقبل میں ساتھ چلنے کی پیشکش کی۔اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد جہانگیر ترین کی اپوزیشن رہنماؤں سے یہ تیسری بڑی ملاقات ہے۔ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کوانتہائی خفیہ رکھا گیا، ملاقات میں فضل الرحمان نے جہانگیرترین کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت دے دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…