جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر علی زیدی کا مقتول صحافی اطہر متین کے بچوں کی پڑھائی کے ایک سال کے اخراجات اپنے ذمہ لینے کا اعلان

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیربرائے بحری اموراور پی ٹی آئی سندھ کے صدرسید علی حیدرزیدی نے مقتول صحافی طہر متین کے بچوں کی پڑھائی کے ایک سال کے اخراجات اپنے ذمہ لیتے ہوئے کہاہے کہ اطہر متین کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،اطہر متین نے

اپنا فرض سمجھتے ہوئے جرم کو روکنے کی کوشش کی،ظلم کے سامنے کھڑے ہونا شہادت کا مرتبہ ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر نے مقتول صحافی اطہر متین کے بھائی طارق متین سے ملاقات کی۔اس موقع پر علی زیدی نے افسوسناک واقعے پر طارق متین اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار، ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج، سندھ کے سینئر نائب صدر طاہر حسین شاہ تھے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں علی زیدی نے کہاکہ شہر کے حالات سب کے سامنے ہیںدو ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیںیہ شہر کس طرف جارہا ہے سب کو نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گااور انہیں بتائوں گا کہ کراچی شہریوں کے لئے محفوظ نہیں رہااس کے لئے فوری حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ پر عمل نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…