منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

محسن بیگ کیخلاف ایف آئی اے نے کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ہاتھوں گرفتار محسن بیگ کے خلاف کراچی میں بھی ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی کراچی میں ہیں اسٹیٹ بینک سرکل میں درج 2 مقدمات کے تسلسل میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال دونوں مقدمات میں نامزد ملزم عبدالواسع کو فائدے کی غرض سے تفتیشی افسر کو 35 ملین ادا ہوئے۔ملزم واسع کو دیگر کے ساتھ حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ، ممنوعہ اشیاء اسمگلنگ الزام میں گرفتارکیا گیا تھا، سب انسپکٹر احمد خان میرانی نے ایف آئی اے اسلام آباد کے اہلکار قمر گلزار کے ذریعے رقم وصول کی۔احمد میرانی نے ملزم کو فائدہ دینے کی غرض سے 50 ملین مانگے، 35 میں ڈیل فائنل ہوئی تھی۔مقدمہ کے مطابق علی اللہ نامی شخص نے میریٹ ہوٹل کراچی میں سب انسپکٹر میرانی کو 35 ملین ادا کئے۔مقدمہ کے مطابق ڈیل کیلئے تمام ملزمان کی ٹیلیفونگ گفتگو اور ہوٹل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے مدد لی گئی، محسن بیگ نے ایف آئی اے اہلکاروں پردبائو کے لئے انہی دنوں ایف آئی اے دفتر کا دورہ بھی کیا۔مقدمہ کے مطابق محسن بیگ نے ریلف نہ دینے پر بطور صحافی ایف آئی اے اہلکاروں کو مبینہ دھمکیاں بھی دیں، علی اللہ، محسن بیگ، گلزار قمر آپس میں دوست جبکہ عبدالواسع مختلف غیرقانونی کاروبار دیکھتا ہے۔خطیر رقم کے باوجود ریلیف نہ دینے پر علی اللہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو میرانی کے خلاف شکایت کی، ایف آئی اینٹی کرپشن سرکل نے حالیہ مقدمہ محسن بیگ، علی اللہ، گلزارقمر کے خلاف درج کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…