اسلام آباد ( آن لائن)ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز ایجنسی و روزنامہ جناح محسن جمیل بیگ کے خلاف کیس میں سینئر وکلاء پر مشتمل ایک پینل تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان بار کونسل کی جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی بھی محسن جمیل بیگ کا کیس لڑے گی ۔سینئر وکلاء پر مشتمل پینل میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ ،سینئر وکیل اور اسلام آباد ہائی
کورٹ بار کے صدر سردار عبد الرازق،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عبد الرافیع،محمد عثمان وڑائچ ،ساجد تنولی ،ایمان مزاری ،بابر حیات سمور اور راحیل اعظم نیازی شامل ہیں ۔سینئر صحافی محسن بیگ اور ان کے خاندان کی جانب سے ان وکلاء کی خدمات لی گئیں ہیں جو اسلام آباد ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے اور محسن بیگ کے خلاف بے بنیاد مقدمے کا دفاع کریں گے ۔