بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

تم کسی کی نہیں مگراللہ کی پکڑ میں آؤ گے ،خواجہ سعد رفیق

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ظالم کی رسی درازہوتی ہے مگرکب تک؟۔ وزیراعظم عمران خان کے منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والے جلسے کے خطا ب پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ تمھاری جنگ ذاتی اقتدار کیلئے ہے،

وزارتوں /سرکاری فنڈز کی بندر بانٹ، جبری قوانین، چالاکیاں، مخالفین کیلئے پھندے سب ریت کی دیواریں ثابت ہونگے۔سعد رفیق نے کہاکہ تم کسی کی نہیں مگراللہ کی پکڑ میں آؤ گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی رانا مشہوداحمد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ روز بروز بڑھا دیا ہے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ چھیننے کی ہرممکن کوشش موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے سنیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری اور نجی ٹی وی چینل کی بندش انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ہم میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں کراچی میں افسوسناک واقعہ نجی ٹی وی کے سنیئر نمائندے اطہر متین کی فائرنگ سے موت کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے عارفوالا میں شیخ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے ہر کوئی مہنگائی کا رونا رو رہاہے نااہلو ں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے اس موقعہ پر سابقہ بلدیہ چیئرمین و پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء شیخ محمد طارق ،حسن طیب ودیگر بھی موجودتھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…