بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کااسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان 20 فروری کو ہنگو جلسہ کے بعد اسلام آباد آجائیں گے۔سربراہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کے لئے صلاح و مشورے اور

ملاقاتیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے 22 فروری کو پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے عمل تک اسلام آباد میں قیام کریں گیاور پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سمیت دیگر امور کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔اس دوران مولانا فضل الرحمان ٹیلی فونک رابطوں کے ساتھ ساتھ براہ راست سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بھی مزید مشاورت کرنے کا پلان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…