ساہیوال/سرگودہا(این این آئی) پیداہش، اموات کا بروقت اندراج ضروری، سیکرٹری یونین، میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو وارننگ، حکومت نے پیداہش، اموات کے بروقت اندراج کیلے یونین کونسل کے سیکرٹریز، اور میونسپل کمیٹیز کے اہلکاروں پر واضح کیا ہے کہ تاخیر ہونے پر متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت
محکمانہ کارواء کی جاے گی، اس ضمن میں یہ بھی ہدایت کی گی ہے کہ یونین کونسل کے سیکرٹریز ہر گاوں اور وارڈ میں ماہانہ بنیادوں پر مختلف تاریخوں میں مختص جگہ پر جاکر منادی کرواکر پیداہش، اموات کا اندراج کریں گے اسی طرح میونسپل کمیٹی کا متعلقہ عملہ بھی وارڈوں کی تاریخیں مقرر کر کے اندراج کو یقینی بناے گا-