بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بھارت حجاب معاملہ، مسلمان طالبات کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری،مسلم لڑکیوں کے سکول کیمپس کے دروازوں پر ہراساں کیے جانے کے درجنوں واقعات نے دنیا بھر میں غم و غصے کو جنم دیا

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب معاملے پر مسلمان طالبات کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ڈگری کالجوں نے لڑکیوں کے ہیڈ اسکارف کے ساتھ کیمپس میں داخل ہونے پر پابندی عائددی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اسلام پولی ٹیکنیک کالج، سری وجیا مہانتیش کالج، ایلکل باگل کوٹ ان کالجوں میں شامل ہیں جنہوں نے مسلم لڑکیوں کو کالج میں

داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری حکم جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کوئی مذہبی لباس نہیں پہنا جانا چاہیے ریاست میں سینکڑوں مسلم لڑکیوں کو سر پر اسکارف پہننے سے روکا گیا۔مسلم لڑکیوں کے سکول کیمپس کے دروازوں پر ہراساں کیے جانے کے درجنوں واقعات نے دنیا بھر میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ بدھ کو کویت میں بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انجمن اسلام پولی ٹیکنیک کالج کی طالبہ گوسیہ تسلیم ملا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ دو سال سے اس کالج میں پڑھ رہی ہے، کل تک سب کچھ نارمل تھا او اب جب میں اپنی دوستوں کے ساتھ کیمپس میں گئی تو ہمیں پرنسپل اور کالج کے اساتذہ نے روک دیا۔ انہوں نے کلاس روم میں داخل ہونے کے لیے ہم سے حجاب اتارنے کو کہا اور جب میں نے ان سے کہا کہ حجاب ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور وہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی تو پرنسپل نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے اپنا حجاب نہیں اتارا تو پولیس اس معاملے میں مداخلت کر سکتی ہے اور ہمیں کلاس روم سے باہر نکال دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…